محرم الحرام 1447 کا چاند نظر آ گیا نیا اسلامی سال

محرم الحرام 1447 کا چاند نظر آ گیا

محرم الحرام 1447 کا چاند نظر آ گیا – اسلامی سال 27 جون سے شروع

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان اور شہادتوں کی تفصیل

تحریر: محمد علیجمعرات، 26 جون 2025 – رات 8:47

کوئٹہ: پاکستان بھر میں محرم الحرام 1447 ہجری کا چاند نظر آ گیا ہے اور اسلامی تقویم کے مطابق نیا سال 27 جون بروز جمعہ سے شروع ہو گا،محرم الحرام 1447 کا چاند نظر آ گیا نیا اسلامی سال جب کہ یوم عاشور اتوار 6 جولائی کو منایا جائے گا۔

محرم الحرام 1447 کا چاند نظر آ گیا

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا خصوصی اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں کوئٹہ میں منعقد ہوا، جس میں ملک کے مختلف حصوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہونے کے بعد باقاعدہ اعلان کیا گیا۔

مولانا عبدالخبیر آزاد نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ چاند کی شہادتیں ملک کے مختلف علاقوں سے موصول ہوئی ہیں، جس کے بعد اتفاق رائے سے اعلان کیا گیا کہ جمعہ 27 جون کو محرم الحرام کا پہلا دن ہو گا۔

رویت ہلال ریسرچ کونسل کے مطابق، نیا قمری چاند 25 جون بروز بدھ کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 3 بج کر 32 منٹ پر پیدا ہو چکا تھا، جس کی عمر 26 جون کی شام تک 27 گھنٹے سے زائد ہو گئی تھی — یوں چاند نظر آنے کے قوی امکانات تھے، جو بالآخر درست ثابت ہوئے۔

سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں چاند 25 جون کو ہی دیکھا گیا تھا، جب کہ پاکستان سمیت متعدد ممالک میں 26 جون بروز جمعرات کو چاند دیکھنے کی شہادتیں حاصل ہوئیں۔

محرم الحرام 1447 کا چاند نظر آ گیا – نیا اسلامی سال جمعہ 27 جون سے شروع

ملک کے دیگر شہروں میں بھی زونل کمیٹیوں کے اجلاس منعقد کیے گئے، تاہم لاہور، پشاور اور اسلام آباد جیسے کچھ شہروں میں چاند نظر نہیں آیا، البتہ کوئٹہ، کراچی، اور دیگر مقامات سے موصول شدہ شہادتوں کی بنیاد پر نئے ہجری سال کے آغاز کا اعلان کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ چاند کی پیدائش اور رویت میں فرق کی وجہ سے اکثر اوقات مختلف علاقوں میں نئے اسلامی مہینے کا آغاز مختلف دنوں میں ہوتا ہے، لیکن اس بار مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کے بعد پورے ملک میں متفقہ طور پر یکم محرم الحرام جمعہ 27 جون 2025 کو ہو گی۔

مزید اسلامی معلومات اور تازہ خبریں پڑھنے کے لیے ہمارا اسلامی سیکشن ملاحظہ کریں۔

مزید تفصیلات رویت ہلال ریسرچ کونسل کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

محرم الحرام 1447 کا چاند نظر آ گیا

محرم الحرام 1447 چاند کی خبر: پاکستان بھر میں چاند کی رویت کی تصدیق ہو گئی، نیا اسلامی سال 27 جون بروز جمعہ سے شروع ہو گا، یوم عاشور 6 جولائی بروز اتوار ہو گا۔